بنگالی کمیٹی پاکستان کا اثاثہ ہے ، ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی زکوۃ کمیٹی ایسٹ کے ممبر اور پی پی پی ، پی ایس 102 کے نمائندے جہانزیب ناصر شہنشاہی اور فیصل عباس نے پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی رحمتیہ کالونی تیرا ڈی 2 گلشن اقبال کے آفس کا دیگر ساتھیوں کے ساتھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایکشن کمیٹی کے ذمہ دار محمد سیف عبدالمنان بابو زاہد اور شکیل سے ملاقات کی بنگالیوں کے قومی اور علاقائ مسائل خصوصاً رحمتیہ کالونی کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی ہوئی۔

جہانزیب ناصر شہنشاہی اور فیصل عباس نے رحمتیہ کالونی کے تمام مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور جلد از جلد کام شروع کرنے کا وعدہ کیا جس میں سرِفہرست پانی کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے پانی کا مسئلہ جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جہانزیب ناصر شہنشاہی کا کہنا ہے کہ بنگالی کمیٹی پاکستان کا اثاثہ ہیں ، پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کام کو سراہا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کو مضبوط بنائیں گے ۔

مزید پڑھیں: بعض غیر ملکی ائیر لائنز کمپنیاں پاکستانی ائیرپورٹ پر من مانیاں کررہی ہیں،حکومت نوٹس لے،رحیم تنولی

دوسرى جانب فیصل عباس کا کہنا تھا کہ کراچی میں جہاں جہاں بنگالی بستی ہیں ان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی پارٹی قیادت سے بات کریں گے ۔ پاکستان بنگالی ایکشن کمیٹی نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگلے الیکشن میں حلقہ پی ایس 102 میں تمام بنگالی کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی کو بھرپور ووٹ دے کر کامیاب بنائے گی جہانزیب ناصر شہنشاہی اور فیصل عباس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پاکستان بنگالی ایکشن کمیٹی کو شکریہ ادا کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *