برطانیہ میں 6 کروڑ پاؤنڈ مارٹگیج فراڈ کیس، نیب کی بڑی کامیابی

احتساب عدالت

اسلام آباد : اسلام آباد کی احتساب عدالت نے برطانیہ میں فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزمان کی پراپرٹیز سے پابندی ہٹانے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزم نثار افضل کی درخواست خارج کردی ۔

احتساب عدالت کے مطابق نثار افضل کو نیب طلبی کا نیا نوٹس جاری ہوچکا ہے اور اس پر مبینہ جرم بھی درج کر دیا گیا ۔ جب کہ نیب آرڈیننس کی شق 23 کے تحت پراپرٹیز پر پابندی برقرار رہے گی۔ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے درخواست خارج کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

مزید پڑھیں: چیئرمین NAB کی 300 انکوائریز کی تفتیش اور 200 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

واضح رہے کہ نیب نے پہلے ہی نثار افضل اور صغیر افضل کے تمام اہلخانہ اور رشتہ داروں کے اثاثے منجمد کردیے ۔ نیب کے مطابق ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *