سندھ میں 20 ستمبر سے 9.4 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کراچی () سندھ میں پیر 20 ستمبر سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے 7 روزہ مہم میں صوبے کے 30 اضلاع میں 94 لاکھ بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ قاضی شاہد پرویز کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام ڈویڑنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، پی پی ایچ آئی، ڈبلیو ایچ او، ای او سی کے نمائندے اور دیگر حکام نے شریک کی۔

اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ صوبے کے 30 اضلاع میں متعلقہ حکام نے پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد کئے ہیں اور پولیو ورکرز کی ٹریننگ مکمل کی گئی ہے، پولیو ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاو کے حفاظتی ماسک، پی پی ایز اور ضروری سہولیات دی گئی ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 74435 پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہونگے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پولیو مہم میں پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے اور وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: 20 ستمبر سے پولیو مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات

صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی خبروں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سوشل موبلائیزرس اور انفلیوئنسرز کے کردار کو مزید موثر بنایا جائے تا کہ انکاری والدین کو آمادہ کیا جا سکے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آناایک بہت بڑی کامیابی ہے تاہم 20 ستمبر سے شروع ہونے والی مہم میں مہم میں ہائی رسک یوسیز پر خاص توجہ دی جائے۔

اجلاس میں قائم مقام چیف سیکریٹری قاضی شاہد پرویز نے کہا کہ کمشنرز کو پولیو مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کی۔ انہونے کہا کہ پولیو مہم کے مقرر کردہ 100 فیصد ہدف حاصل کئے جائیں۔ انہونے تمام ڈویڑنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پولیو مہم کے حوالے سے کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ قاضی شاہد پرویز نے کہا کہ عوام پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرے اور پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے، محکمہ داخلا پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے۔

مزید پڑھیں: پشاور: سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان نے پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ڈبلیو ایچ او اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے نمائندوں نے پولیو مہم کے حوالے سے حکومت سندھ کی کارکردگی کو سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *