اسلام آباد میں 20 ستمبر سے پولیو مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات

اسلام آباد: ()ڈی سی حمزہ شفقات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 20 ستمبر سے اسلام آباد میں پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جس میں 2لاکھ 86ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام اباد کو 80پولیو یونین کونسل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کےقطرے ضرور پلائیں ۔

مزید پڑھیں: پشاور: سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان نے پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

انہوں نے کہا کہ اس سال پولیو کا صرف ایک کیس بلوچستان سے رپورٹ ہوا ہے ۔ پولیو مہم ٹیم میں ڈاکٹر امجد، ڈاکٹر امنہ ، ڈاکٹرسجاد، ڈاکٹرذوالفقار اور ڈاکٹر اقبال افریدی بھی شامل۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *