دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ 24 گھنٹے میں کریں گے، انگلش کرکٹ بورڈ

بورڈ

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ 24 گھنٹے میں کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے آگاہ ہیں اور انگلینڈ کے دورے سے متعلق 24 سے 48 گھنٹے میں فیصلہ کریں گے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی جواز بناکر دورہ پاکستان اچانک منسوخ ہونے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا جس میں کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاکستان سے جانے کے فیصلے سے آگاہ ہیں۔

ترجمان انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان میں موجود ہماری سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں اور اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیں گے۔

واضح رہے انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جو 13 اور 14 اکتوبر کو روالپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *