بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ایئرپورٹ پر روک لیا

بھارتی اداکارہ

ممبئی: بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو ممبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو اپنے شوہر اداکار سیف علی خان اور دو بیٹوں کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔

سیف علی خان پاسپورٹ اور ٹکٹ دکھا کر بیٹے تیمور علی خان کے ہمراہ ایئرپورٹ میں داخل ہوگئے جب کہ اداکارہ کرینہ کپور کو سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکاروں نے کچھ دیر کے لیے روک لیا۔

سیف علی خان تیمور علی خان کے ہمراہ آگے چلے گئے اور جب پلٹ کر دیکھا تو سیکیورٹی اہلکاروں نے کرینہ کپور کو روک رکھا تھا۔ اہلکاروں نے اداکارہ کے پاسپورٹ اور ٹکٹ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں اپنے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کے ہمراہ ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت دی تاہم انہیں روکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

واضح رہے بھارتی اداکار سلمان خان کو بھی ممبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے روک لیا تھا جس کی ویڈیو بھی بہت وائرل ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *