سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے رقم جاری کردی

عمر شریف

کراچی: سندھ حکومت نے نامور کامیڈین عمر شریف کے علاج کے لیے رقم جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے کامیڈین عمرشریف کے بیرون ملک علاج کے لیے رقم کے اجرا کے لیے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹی فیکشن کے مطابق سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست بھی کردیا ہے، جس کے لئے 4 کروڑ روپے کی رقم محکمہ صحت کو جاری کردی ہے۔

دوسری جانب عمرشریف کے بیٹے جواد عمر نے بھی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرتضٰی وہاب نے والدکے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تھا، امید ہے کہ والد جلد علاج کے لیے امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ اداکار عمر شریف کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے، ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *