لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سمری سی ایم کو ارسال

کراچی، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بیکھارام کو مزید چار سال بطور وی سی تعینات کرنے کے لیے سمری سی ایم کو بھیج دی گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے محکمہ یونیورسٹیز اور بورڈ کو بائے پاس کر کے سی ایم کو سفارش کردی گئی۔ سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ پہلے ہی لمس کے موجودہ وی سی کے حوالے سے سمری سی ایم کو بھیج چکے تھے ۔

محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کے سیکرٹری کی سمری کا متن کے مطابق ڈاکٹر بیکھارام کی مقرری اکتوبر 2021تک ہے، انہی کو مزید چار سال کے لئے رکھیں یا پھر نئے وی سی کے تقرری کے اخبارات میں اشتہار دیکر سرچ کمیٹی کی میٹنگ بلائی جائے۔جب کہ محکمہ صحت کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم جتوئی نے کورونا کے دنوں میں ڈاکٹر بیکھارام کی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید چار سال کے لئے ان کو وی سی طور مقرر کرنے کی سفارش کی۔

مزید پڑھیں: اردو یونیورسٹی: سینٹ کا اجلاس عید کے بعد، نئے وائس چانسلر کے لئے3ناموں پر غور

وزیراعلی سندہ نے محکمہ صحت کی سمری پر محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ سے رپورٹ طلب کرلی، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر بیکھارام محکمہ صحت کے پارلیمانی سیکرٹری قاسم سراج سومرو کے عمرکوٹ میں قائم ہیلتھ انسٹیٹیوٹ میں پارٹنر بھی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *