عدالت کے حکم پر PECHS میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئی

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 2 میں رفاعی پلاٹ پر تعمیر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ گرڈ اسٹیشن کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں آج ہوئی۔ جسٹس عرفان سعادت خان کا کہنا تھا کہ ادارے کام ہی نہیں کرتے یہی تو ہمارے ملک کا بڑا المیہ ہے۔

سماعت میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ، جس کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورنگی مہران ٹاؤن فیکٹری حادثہ ، SBCA کے 3 ملازمین کو معطل

عدالت نے ایس بی سی اے کی رپورٹ پر درخواست نمٹا دی، عدالت نے وکیل پی ای سی ایچ ایس کو رفاعی پلاٹ کے دوسرے حصے پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت جاری کی۔ قبل ازیں سپریم نے رفاعی پلاٹوں سے تجاوزات کے خاتمے کا واضح حکم دیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *