چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا شفافیت کا وعدہ

رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب چیئرمین رمیز راجہ نے بطور چیئرمین خود کو سب کے سامنے رکھنے اور شفافیت کا وعدہ کرلیا۔

چیئرمین منتخب ہونے کے بعد رمیز راجا کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رمیز راجا نے سب سے پہلے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے دعائیں کی اور انہیں مبارکباد دی۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ لوگوں سے بات چیت کے لیے رمیز راجہ کا سوالات و جوابات کا سیشن ہر ہفتے ہوا کرے گا۔

ساتھ میں انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ بطور چیئرمین سب کے سامنے خود کو پیش کریں گے اور شفافیت بھی ہوگی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *