سندھ حکومت مسیحا بن گئی، عمر شریف کیلئے ایئرایمبولینس کا بندوبست

عمر شریف

کراچی: سندھ حکومت پاکستان کے ہیرو اور قوم کے فخر عمر شریف کے لیے مسیحا بن گئی اور ان کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کردیا۔ 

خیال رہے کہ کنگ آف کامیڈی عمر شریف کی طبعیت گزشتہ کئی روز سے خراب ہے جبکہ ان کی اہلیہ زرین شریف کہہ چکی ہیں کہ عمر شریف کے لیے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔

اہلِ خانہ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کا علاج بیرون ملک ممکن ہے جس کے لیے انتظام کیا جانا چاہیے۔

اب مقامی میڈیا میں یہ اطلاعات زیر گردش ہیں کہ عمر شریف کے لیے سندھ حکومت نے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کردییا ہے۔

ادھر عمر شریف کے بیٹے جواد شریف نے والد کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *