شاہ فہد مسجد، بیونس آئرس (ارجنٹائن)

یہ مسجد ایک کلچرل سنٹر بھی ہے جو ارجنٹائن کے دارالخلافہ بیونس آئرس میں واقع ہے، یہ جنوبی امریکہ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ اس مسجد کا رقبہ 365986 مربع فٹ ہے۔ ارجنٹائن کے صدر کارلوس مینم نے 1995ء میں یہاں ایک قطعہ مسلمانوں کو بطور عطیہ دیا تھا تاکہ وہ اس جگہ ایک مسجد اور ایک ثقافتی مرکز تعمیر کرسکیں۔ اس مسجد کا ڈیزائن ایک سعودی آرکی ٹیکٹ زہیر فیض نے تیار کیا۔ اس میں 1600 نمازی بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں جبکہ 500 خواتین کے لیے نماز کی علیحدہ جگہ مختص کی گئی ہے۔ مسجد کے دو مینار ہیں۔ مسجد کافی وسیع اور خوبصورت ہے۔ مسجد کے ساتھ بچوں کے لیے پرائمری اور سیکنڈری سکول بھی بنائے گئے ہیں جہاں بچوں کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ اس مسجد کی تعمیر پر تیس ملین ڈالر خرچ ہوئے۔ بیونس آئرس میں زیادہ تر شام، لبنان اور آرمینیا سے آۓ ہوۓ مسلمان رہائش پذیر ہیں۔ ارجنٹائن کے صدر کارلوس مینم خودبھی شامی نژاد مسلمان تھے، کلیسا کے ہتھے چڑھ کر کیتھولک فرقے کے حلقہ بگوش ہوگئے تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *