اداکارہ منال کی جگہ ایمن خان کو دلہن سمجھنے کی ویڈیو وائرل

منال خان

کراچی: اداکار احسن محسن کے ولیمے کی تقریب میں منال خان کی جگہ ایمن خان کودلہن سمجھنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ منال خان اوراحسن محسن خان کے ولیمے اور شادی سمیت تمام تقریبات کے دوران تصاویر اور ویڈیوز کے چرچے گزشتہ کئی دن سے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں  تاہم کچھ لوگوں نے انہیں زیادہ تقریبات رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

گزشتہ روز ولیمے کی تقریب سے ایک وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مہمان منال خان کی جڑواں بہن اوراداکارہ ایمن خان کودلہن سمجھ لیتی ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ ایمن خان اسٹیج پر کچھ خواتین کے ہمراہ بیٹھی گفتگو کررہی تھیں کہ وہاں سیاہ جوڑے میں ملبوس خاتون آگئیں۔ خاتون نے یہ خیال ظاہر کیا کہ اسٹیج پر دلہن یعنی منال بیٹھی ہیں تاہم ایمن نے خاتون کی غلط فہمی دور کردیتی ہیں۔

اداکارہ ایمن خان اسٹیج سے اٹھ کرآتی ہیں اورمسکراتے ہوئے کہتی ہیں میں دلہن نہیں، دلہن کی بہن ہوں، مداحوں کو یہ ویڈیو پسند آرہی ہے جہاں مداحوں کا کہنا ہے کہ ایمن اورمنال واقعی کافی مشابہت رکھتی ہیں۔

واضح رہے منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کے بعد نکاح اور پھر گزشتہ شب دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوئی جس میں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *