میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے کوچ مقرر

پاکستان

لاہور: پی سی بی کے نومنتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا کوچ مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرکٹ چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ ہیڈن جارحانہ انداز کے پلئیر ہیں ، فلینڈر کو جانتا ہوں وہ بھی اچھی ان پٹ دیں گے جب کہ مصباح الحق اور وقار یونس نے محنت اور ایمانداری سے کام کیا، ان کے کے مستعفی ہونے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔

چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ ہمیں ڈری سہمی پاکستانی ٹیم کو شیر بنانا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے، میگا ایونٹ میں میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ امید ہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ دونوں کوچز ٹیم کو جارحانہ حکمت عملی اپنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ میتھیو ہیڈن نے 103 ٹیسٹ اور 161 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں، کرکٹ کے تینوں بین الاقوامی فارمیٹ میں وہ مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد رنز اسکور کرچکے ہیں۔ ورنون فیلنڈر نے جنوبی افریقا کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچز اور 30 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *