مرد و خواتین کیلئے تعلیم کا حصول بہت اہم اور ضروری ہے:صائمہ علی

سوئٹزرلینڈ(چیف اکرام الدین) معروف بزنس وویمن و بیوٹی کنسلٹنٹ صائمہ علی نے کہا کہ مرد و خواتین کیلئے تعلیم کا حصول بہت اہم اور ضروری ہے تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناگزیر ہیں انہوں نے کہا کہ انسان جب زیور تعلیم سے آرستہ ہوتا ہے تو واقعی وہ انسان ہوتا ہے ہر زمانے میں تعلیم یافتہ حضرات کی قدر و قیمت رہی ہے۔

تعلیم کے بغیر ترقی و عروج کی خواہش بے بنیاد خواہش ہے انسان کی نافعیت کیلئے دینی تعلیم، اسلامی تربیت، ایمانی شائستگی اور انسانی عادات و آداب کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی ضرورت مچھلی کیلئے پانی کی ہے اس لئے مرد و خواتین تعلیم کے حصول پر توجہ دیں۔

معروف بزنس وویمن و بیوٹی کنسلٹنٹ صائمہ علی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ عورت اور مرد وہ اہم ستون ہیں جن پر یہ معاشرہ قائم ہے۔دونوں معاشرے کا لازم و ملزوم حصہ ہیں اور ان میں سے کسی ایک کے بغیر یہ معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا اور نہ پھل پھول سکتا ہے۔ اس معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے دونوں کا کردار اہم ہے۔

مزید پڑھیں: عصر حاضر کی ضروریات سے مطابقت رکھنے والا نصاب وقت کی اہم ضرورت ہے: ڈاکٹر ھذال حمود

جس طرح کسی معاشرے کے افراد کی ترقی کیلئے تعلیم لازمی ہے اسی طرح یہ تعلیم مرد و عورت دونوں کے لئے لازم ہے۔تعلیم جس طرح مرد کے ذہن کے دریچوں کو کھولتی ہے اسی طرح عورت کے لئے بھی ضروری ہے تا کہ وہ بھی شعور کی منزلوں کو طے کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عورت کی تعلیم اس لئے بہت ضروری ہے کیونکہ مرد کی تعلیم شاہد ایک زندگی اور ایک فیملی کو ایک لائف کو سنوراتی ہے جبکہ عورت کی تعلیم پوری نسل کو سنوراتی ہے تو عورتوں کی تعلیم کیلئے ہمیں بہت زیادہ وسائل پیدا کرنا چاہیے انکی تعلیم کو اسان بنانا چاہیے اور لڑکیوں کیلئے ایجوکیشن کے زیادہ سے زیادہ مواقعے ہمیں نکالنے چاہئے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *