پروپگینڈا جنگ میں بھارتی پاکستانی اداکاروں کو فوجی بناکر خود مذاق بن گئے

یلغار فلم پوسٹر

اپنی ہار کو جیت میں بدلنے کی کوشش کرنے میں بھارتی ہمیشہ ناکام رہے ہیں، جس کا ثبوت پنجشیر میں ہوئی لڑائی میں پاکستانی افواج کو شامل کرنا کی حالیہ کوشش ہے۔ 

سوشل میڈیا پر پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورسز کے درمیان ہوئی جھڑپوں کو بھارت نے پاکستان کی حمایت قرار دے دیا، جہاں انڈین میڈیا نے ویڈیو گیم اور پرانی تصاویر کو پاکستانی طیارے بتانے کی کوشش کی اور منہ کی کھانی پڑی۔

بھارتیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک افغانی پروپگینڈا ٹوئٹر اکاؤنٹ نے نامور اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کرنل عادل بتا کر کہا یہ فوجی پنجشیر میں شہید ہوگیا ہے۔

Image

بات یہاں تک نہ رکی تھی کہ ایک انڈین شخص نے اپنی مکمل پروپگینڈا مشینری کی مدد لیتے ہوئے اس مرتبہ فلم یلغار کے سیٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہہ دیا کہ یہ فوجی شہید ہوگئے۔

اس اکاؤنٹ نے لکھا کہ میجر ایجاج (اداکار شان شاہد) اور کیپٹن جفر (گلوکار عمیر جسوال) پنجشیر میں مارے گئے ہیں۔

اس کے بعد خود اداکار شان شاہد نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس بھارتی کے زخموں پر نمک چھڑک کر کہہ دیا کہ "سرحد کی دوسری جانب سے پاکستان زندہ باد”۔

مذکورہ واقعے پر پاکستانی صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے ہیں جبکہ اور دیگر اسٹارز اور ان کی تصاویر لگا لگا کر بھارتیوں کا مذاق بنارہے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *