بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا

کنگنا رناوت

ممبئی: نامور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر اپنے ایک بیان سے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تھالے وی‘ کل بھارت میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ فلم میں اداکارہ نے تمل ناڈو کی سابقہ وزیر اعلیٰ جے للتا کا کردار ادا کیا ہے۔

کنگنا رناوت نے بتایا کہ فلم جے جے للتا کی زندگی پر مبنی ہے اور یہ بلکل نہ سمجھا جائے کہ اس کے ذریعے لوگوں کی سوچ بدلنے کی کوشش کی گئی ہے،  اس فلم میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک شخص جس کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ وہ کبھی سیاست دان نہیں بن سکتا یا اس میں اہلیت نہیں، وہ صرف وزیراعلیٰ ہی نہیں بنتا بلکہ متعدد بار انتخابات میں کامیاب بھی ہوتا ہے۔

کنگنا رناوت سے سیاست میں انٹری کے بارے میں سوال کیا گیا تو بھارتی اداکارہ نے جواب دیا کہ میں ایک قوم پرست ہوں، میں ملک کے لیے ہمیشہ بحیثیت ایک ذمہ داری شہری بات کرتی ہوں، جہاں تک سیاست میں آنے کی بات ہے تو مجھے اس کے لیے عوام کی زیادہ حمایت درکار ہوگی مگر اس وقت میں بحیثیت اداکارہ بہت خوش ہوں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *