بھارتی اداکارہ بھکاری کو نظر انداز کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

بھارتی اداکارہ

ممبئی: بھارتی اداکارہ شردھا کپور بھکاری کو نظر انداز کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ شردھا کپور نے اپنے قریب کھڑے بھکاری کو نظر انداز کردیا جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی  اداکارہ کی سوشل میڈیا پر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ممبئی کے شہر جوہو میں ایک ریسٹورنٹ سے اپنی سہیلیوں کے ہمراہ لنچ کرنے کے بعد باہر نکلتی ہیں۔ ریسٹورنٹ کے باہر وہ اپنی سہیلیوں کو الوداع کر ہی ہوتی ہیں جب کہ ایک عمر رسیدہ بھکاری ان قریب ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے۔ اداکارہ بھکاری کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو جاتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ شردھا کپور کے عمل کو مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے ناپسند کیا۔ وائرل ویڈیو پر ہونے والے تبصروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے اس رویے کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔ صارفین شردھا کپور کے رویے کو شرمناک قرار دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bollywood Pap (@bollywoodpap)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *