وفاق المدارس العربیہ کا ملک بھر کے تمام اضلاع میں تربیتی کونشن کرنے کا اعلان

وفاق المدارس العربیہ

اسلام آباد/راولپنڈی: () وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ملک بھر کے تمام اضلاع میں تربیتی کونشن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا،آغاز اسلام آباد سے ہوگا،راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع کے کنونشنز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا،وفاق المدارس کے ذمہ داران نے واضح کیا کہ مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس اور دینی مدارس کی اجتماعیت اور حریت و آزادی کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے،وفاق المدارس ہمارے اکابر واسلاف کی امانت ہے جس کی بقاء میں دین اور دینی مدارس کی بقاء مضمر ہے تفصیلات کےمطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع کے کے مسوولین کا مشاورتی اجلاس دارالعلوم فاروقیہ راولپنڈی میں مولانا قاضی عبدالرشید کی صدارت میں منعقد ہوا-

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس، ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی پروقار تقریب کا انعقاد

اجلاس میں وفاق المدارس اسلام آباد کے مسؤول مولانا ظہور احمد علوی،راولپنڈی کے مسوول مولانا محمد قاسم،چکوال کے مسؤول مولانا غلام مرتضیٰ،اٹک کے مسؤول مولانا محمد انس،جہلم کے مسؤول مولانا ابوبکرصدیق،مولانا قاری خالقداد عثمان،مولانا عبدالقدوس محمدی سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں آزادکشمیر سے نمائندہ خصوصی مولاناسید عدنان شاہ بھی شریک ہوئے –

اس موقع پر 19 ستمبر کو لاہور میں منعقدہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عمومی کے اجلاس کے انتظامات،تیاریوں اور دعوتی مہم کا جائزہ لیا گیا اور اسے مزید منظم اور موثر بنانے کی حکمت عملی طے کی گئ- اجلاس کے شرکاء کو لاہور اجلاس کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں-

اس موقع پر ملک بھر کے تمام اضلاع میں تربیتی کنونشنز کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا- کنونشنز کے اس سلسلے کا آغاز اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن سے ہوگا- اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق25 ستمبر جامعہ محمدیہ اسلام آباد،26 ستمبر جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم،21ستمبرچکوال تلہ گنگ،29ستمںراٹک،23ستمبرمظفرآباد اور 2 اکتوبر کو راولپنڈی میں عظیم الشان تربیتی کنونشن منعقد ہوں گے جن میں متعلقہ اضلاع کے تمام دینی مدارس کے ذمہ داران اور مساجد کے ائمہ و خطباء شرکت کریں گے-

مزید پڑھیں: وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام بچوں کی حفاظت کے حوالے سے سمینار منعقد

دارالعلوم فاروقیہ میں منعقدہ اجلاس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں نے اپنے دیرینہ موقف کااعادہ کیا کہ مدارس کے خلاف کسی قسم کی سازش اور مہم جوئ کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اجتماعیت اور باہمی اتحاد واتفاق سے دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا اور اب بھی تمام اہل مدارس متحد ومتفق ہیں اور مدارس کے خلاف ہونے والے ہر قسم کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنا کر چھوڑیں گے-

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس ہمارے اکابر واسلاف کی امانت ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح دین کی بقاء دینی مدارس کی بقاء کی صورت میں ہی ممکن ہے اسی طرح مدارس کی بقاء وفاق المدارس کی اجتماعیت اور اتحاد ویکجہتی میں مضمر ہے اس لیے کسی کو اس اجتماعیت کو سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے-

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *