وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام بچوں کی حفاظت کے حوالے سے سمینار منعقد

اسلام آباد : () مسلم ہینڈز انٹرنیشنل اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے تعاون سے بچوں کی حفاظت کے عنوان سے ایک سمینار منعقد ہوا۔ سابق وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ کی زیر صدارت سیمینار کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری تھے۔

سیمینار میں جید علماء کرام، سکالرز کے علاوہ دعوہ اکیڈمی، اسلامی نظریاتی کونسل اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے شریک ہوئے۔ سمینار میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات خصوصا جنسی جرائم اور انکی روک تھام جیسے سنجیدہ مسائل پر بحث کی گئی۔

مزید پڑھیں: محکمہ ثقافت سندھ کے طرف عمر شریف کا علاج کروانے کا اعلان

شرکاء نے ایسے حساس موضوع پر سمینار کے انعقاد کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ دینی اداروں سمیت تمام تعلیمی اداروں سکول، کالجز، درسگاہوں اور معاشرے میں ایسے واقعات کی بازگشت ایک لمحہ فکریہ ہے۔ اس فورم کے ذریعے ایسے واقعات کے سدباب، پائدار حل اور مستقل لائحہ عمل مرتب کر کے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ذاتی اور وزارتی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق ظاہر کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ علما کرام اپنے مواعظ، تبلیغ، تربیت اور تزکیہ کے نظام کے ذریعے سے اسے واقعات کا سدباب کر سکتے ہیں۔ حکومت قانون اور اسکے نفاذ کے ذریعے ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے سرگرم ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *