آج جمعہ کو ملک بھرمیں یوم عظمت صحابہؓ و خلیفہ بلافصل کے عنوان سے منایاجائیگا،علماء کمیٹی

کراچی ( )کراچی علماء کمیٹی کا ایک اہم اجلاس علماء کمیٹی کے چیرمین مولانااقبال اللہ کی زیرصدارت جامعہ عثمانیہ لانڈھی میں منعقد ہوا،جس میں اہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی،مولاناتاج محمدحنفی،جمیعت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنماء قاری محمدعثمان،جمعیت علماء اسلام س کے مرکزی رہنماء حافظ احمد علی،مولاناحمادمدنی،اشاعت التوحیدوالسنہ کے مولاناعبیداللہ،مولاناسیف اللہ،تحریک غلبہ اسلام کے مولانااعجاز،مولاناجاوید،سنی علماء کونسل کے مولاناشعیب،مولاناجاوید،تنظیم المساجدکے مولانامحمدصدیق اخوند،تنظیم القراء کے قاری فاروق،انٹرنیشل ختم نبوت کے مولاناسیف اللہ اقبال،سنی ایکشن کمیٹی کے مولانااسماعیل یوسف و دیگرتنظیموں مدارس و جامعات کے نمائندوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانااقبال اللہ نے کہاکہ حکومت گستاخان صحابہ کے خلاف فوری طورپر قانون سازی کروائے اورمحرم الحرام میں جو افراد صحابہ کرامؓ کے گستاخی کے مرتکب ہوئے ہیں انہیں گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے اور جن گستاخوں کے خلاف انتظامیہ FIRدرج نہیں کر رہی انکے خلاف فی الفورFIRدرج کرکے ان کو قانون کے کہٹرے میں لایاجائے۔

مزید پڑھیں: کراچی، CBC انتظامیہ نے پانی فروش کی ٹانگ کاٹی، اسپتال انتظامہ کی غفلت کٹی ہوئی ٹانگ غائب

اجلاس سے جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنماء قاری محمدعثمان نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر معرض وجودمیں آیاہے اس ملک میں گستاخان صحابہ کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جوکہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے ان حالات کو مدنظررکھتے ہوئے علماء کمیٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی ڈاکٹرعادل خان خان شہیدؒ کی شہادت کے بعدیہ کام سست روی کا شکار ہوگیااب ہمیں نئے جذبہ نئے حوصلے اور نئے ولولے کیساتھ متحدہونے کی ضرورت ہے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا۔

علماء کمیٹی تمام مدارس دینہ کادورہ کرے گی اور کابرین سے ملاقات کرکے حالات سے آگاہ کرے گی گا علماء کمیٹی انتظامیہ سے ملاقات کرکے انہیں صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے اورFIRدرج ہونے کے باوجودعدم گرفتاری پرعوامی جذبات سے آگاکیاجائے گا ۔

مزید پڑھیں: عذر ِگناہ ، بدتراز گناہ

اجلاس میں حالیہ ہفتے ہونے والی آل پارٹیزکانفرنس جس میں تمام مسالک علماء،تنظیمات و شخصیات نے شرکت کی انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیاگیا اجلاس میں فیصلہ ہواآج جمعہ کو ملک بھرمیں یوم عظمت صحابہؓ و خلیفہ بلافصلؓ کے عنوان سے منایاجائیگااور تمام اضلاع میں علماء کنونشن کاانعقاد کیاجائے گا اور گزشتہ سال کی طرح عظمت صحابہؓ مارچ بھی منعقد کیا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *