کراچی، CBC انتظامیہ نے پانی فروش کی ٹانگ کاٹی، اسپتال انتظامہ کی غفلت کٹی ہوئی ٹانگ غائب

کراچی کے ساحل پر پانی فروش پرظلم کی انہتاء ، مبینہ طور پر انتظامیہ کو بھتہ نہ دینے پر پانی فروش عابد کی ٹانگ کاٹ دی گئی۔ زخمی عابد جب کٹی ہوئی ٹانگ سمیت اسپتال پہنچا تو اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث ٹانگ غائب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عابد سی ویو پر پانی فروخت کرنے کا کام کرتا تھا۔ سی ویو کا انتظام چلانے والوں کو ہر ہفتے دو ہزار روپے "بیٹ” دینی پڑتی تھی، لیکن 30 اگست کو جب اس کے پاس انتظامیہ کو دینے کے لئے دو ہزار روپے نہیں تھے، وصول کرنے والے آئے اور بھتہ نہ ملنے پر غریب عابد پر ٹریکٹر چڑھا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: میٹرک بورڈ نے 2019 کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

اس ظلم کے بعد عابد اپنی کٹی ہوئی ٹانگ ہاتھ میں لے کر اسپتال پہنچا جہاں آپریشن اور مرہم پٹی تو ہوئی مگر ٹانگ غائب کردی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد کٹے ہوئے اعضا طبی فضلہ جلانے والی مشین میں تلف کردیے جاتے ہیں۔ تاہم اس معاملے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واقعہ میں ملوث سی بی سی اہلکار کیخلاف عابد کی مدعیت میں درخشاں تھانےمیں مقدمہ درج کرلیاگیا، مگر پولیس تاحال کسی ملزم کوگرفتارنہ کرسکی۔ متاثرہ خاندان نے سندھ حکومت سے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *