میٹرک بورڈ نے 2019 کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

میٹرک بورڈ

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک سالانہ اور ضمنی امتحانات 2019کے (پکا) سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق طلباء و طالبات کے سرٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کئے جا رہے ہیں، تمام طلباء و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے یا سینئر اساتذہ کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 23بلاک بی میں بھیج کر صبح9:30بجے سے سہ پہر 1بجے تک جبکہ جمعہ کوصبح9:30سے سہ پہر 12:00بجے تک سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو اضافی نمبر دینے کا معاملہ طے پا گیا، پوزیشن نہیں دی جائیگی.

تفصیلات کے مطابق 16ستمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ۔20ستمبر کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، لیاقت آباد،23ستمبر کوگارڈن، صدر، لیاری ٹاؤن۔27ستمبر کوکیماڑی، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، لانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی، ملیر، بن قاسم اور گڈاپ کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت طلباء وطالبات سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔ یاد رہے کہ بورڈ کے قواعد کے مطابق سرٹیفکیٹ کی جاری کردہ تاریخ کے چھ ماہ گزرنے کے بعد بورڈ آفس سے لیٹ فیس کے ساتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *