قومی ٹیم کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کورونا

راولپنڈی: قومی ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں موجو د پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کو کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہیں پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

لیفٹ آرم اسپنر کا کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز اسلام پہنچنے پر کی جانے والی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران مثبت آیا۔

واضح رہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *