ایچ ای سی نے کسی بورڈ،وفاق کو معادلہ جاری کرنے سے انکار نہیں کیا، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان

لاہور: ترجمان و چئیرمین وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے اپنے ایک بیان میں اس جعلی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نئے بننے والے کسی بورڈ یا وفاق کو معادلہ جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔ جبکہ اصل صورت حال یہ ہے کہ نئے بورڈ اور وفاق اسی سال 2021ء میں منظور ہوئے ہیں ابھی تک کسی بورڈ یا وفاق نے کوئی امتحان لیا ہی نہیں اور نہ ہی شھادۃ العالمیہ )ایم اے عربی و اسلامیات ( کی ڈگری جاری کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نئے بورڈ یا وفاق کی طرف سے کسی طالب علم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں معادلہ کے لیے درخواست ہی نہیں دی تو انکار کیسے ہو سکتا ہے ؟ جبکہ کہ نئے بورڈ ز اور وفاق ہائے مدارس کا قیام علماء کے 40 سالہ دیرینہ مطالبہ کا پورا ہونا ہے اور اس حکومت کا شاندار کارنامہ ہے ۔ اور یہ وفاق تمام قا نونی تقاضے پورے کر کے بنائے گئے ہیں۔ پھر خبر بھی مصدقہ نہیں ہے ۔ یہ خبر نہ تو HEC نے جاری کی ہے اور نہ ہی کسی حکومتی ذمہ دار نے ۔ اور نہ ہی یہ خبر کسی بورڈ یا وفاق نے جاری کی ہے۔

ڈاکٹر مفتی محمد کریم نے مز ید کہا ہےکہ میری ہائر ایجوکیشن کمیشن ، حکومتی ذمہ داروں ، وزارت تعلیم اور نئے بورڈ ز اور وفاق ہائے مدارس کے ذمہ داران سے بات ہوئی ہے ۔ کسی نے بھی اس کی تصدیق نہیں ہےبلکہ سختی سے تردید کی ہے۔ اسی طرح مذکورہ اخبار کے ذمہ داران نے بھی اس خبر کو جعلی (Fake) قرار دیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *