نامور بھارتی اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کرگئیں

ممبئی: نامور بھارتی اداکار اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا کا ممبئی کے اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ ارونا بھاٹیا اب اس دنیا میں نہیں رہیں اور آج صبح وہ اس دنیا کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر چلی گئیں۔
اکشے کمار نے اپنی ماں کے لیے جذباتی پیغام تحریر کرتے ہوئے لکھا ’’میری ماں میرے لیے سب کچھ تھیں اور آج جب وہ میرے ساتھ نہیں ہیں تو میں اپنے وجود کے بنیادی حصے میں ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں۔
She was my core. And today I feel an unbearable pain at the very core of my existence. My maa Smt Aruna Bhatia peacefully left this world today morning and got reunited with my dad in the other world. I respect your prayers as I and my family go through this period. Om Shanti 🙏🏻
— Akshay Kumar (@akshaykumar) September 8, 2021
اداکار کا کہنا تھا کہ میری ماں آج پُرامن طریقے سے اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور دوسری دنیا میں میرے والد کے ساتھ دوبارہ مل گئیں۔ اکشے کمار نے ان کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے والے تمام لوگوں سے کہا میں آپ کی دعاؤں کا احترام کرتا ہوں ۔‘‘
واضح رہے کہ اکشے کمار کی والدہ طویل عرصے سے بیمار تھیں تاہم 3 ستمبر کی شام کو ان کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ممبئی کے ہیرانندانی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اکشے کمار والدہ کی بیماری کا سن کر وہ شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر ممبئی آگئے تھے۔