پاکستانی اداکارہ کی بھارتی گلوکارہ کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کی بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ نامور بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے شوہر گلوکار روہن پریت سنگھ بھی موجود ہیں۔

اداکار دانش تیمور نے بھی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’جب وی میٹ‘‘۔ تاہم اداکارہ عائزہ خان نے کوئی کیپشن نہیں دیا البتہ دل والی ایموجی بناکر تصویر شیئر کی۔

ادکارہ عائزہ خان کی پوسٹ پر گلوکارہ نیہا ککڑ نے بھی کمنٹس کیے جس میں انہوں نے پاکستانی میاں بیوی کی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بعد ازاں دونوں فنکاروں کی تعریف بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *