عوامکی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائیسنس برانچوں میں دو شفٹوں میں کام کرنے کے احکامات جاری

کراچی: () جناب منیر احمد شیخ PSP ڈی۔آئی۔جی ، ڈرائیونگ لائیسنس سندھ نے کرونا وائرس کے تدارک کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام الناس کی سہولت کیلئے کراچی کی جملہ ڈرائیونگ لائیسنس برانچوں میں صبح و شام دو شفٹوں میں کام کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

پہلی شفٹ صبح نو بجے تا دن دو بجے تک ہوگی۔جب کہدوسری شفٹ دن تین بجے تا رات آٹھ بجے تک ہوگی۔ جملہ خواہشمند خواتین و حضرات سے التماس ہے کہ ایک دن پہلے پری اپائنمنٹ جوکہ گوگل پلے اسٹور سے با آسانی ویب سائیٹ: https://dls.gos.pk سے حاصل کیجا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: 37 تھانیداروں کا امتحان 15 غیر حاضر 17 فیل صرف 05 پاس

اپنی منتخب کردہ ڈرائیونگ لائیسنس برانچ میں نئے لائیسنس بنوانے یا پہلے سے بنے ہوئے لائیسنس کی تجدید کیلئے اپنی منتخب شدہ ڈرائیونگ لائیسنس برانچ میں تشریف لائیں اور اپنا ڈرائیونگ لائیسنس covid-19 کی SOPs کو مد نظر رکھتے ہوئے بنوائیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *