جامع مسجد ڈاکار سینی گال (افریقہ)

مسجد سینی کال کے دارالحکومت ڈاکار میں واقع ہونے کی وجہ سے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اس کا ڈیزائن فرانسیسی اور مراکشی ماہرین تعمیرات نے باہم مل کر تیار کیا تھا اور اس کے اخراجات حکومت مراکش نے برداشت کیے۔ اس مسجد کی ایک منفرد بات یہ ہے کہ 1964ء میں اس کا افتتاح دوملکوں کے حکمرانوں مراکش کے شاہ حسن ثانی اور سینی گال کے مسیحی صدر لیو پولڈسیڈرسنگھور نے باہم مل کر کیا۔ یہ سینی گال کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ یہ مسجد اندرونی اور بیرونی طرف انتہائی منقش کام کی وجہ سے بہت خوبصورت لگتی ہے، اس کے واحد مینار کی بلندی 220 فٹ ہے۔
کہا جاتا ہے کہ سینی گال کی پہلی مسجد شہر سلوی میں بنی تھی مگر اس کاسن تعمیر معلوم نہیں۔ اس وقت ڈا کار میں 1000 سے زیاد مسجدیں ہیں جبکہ پورے ملک میں مساجد کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *