ایم ایس او کا یکم اکتوبر کو آل پاکستان طلبہ اجتماع منعقد کرنےکا اعلان

کراچی : استحکام پاکستان کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے، ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے، بے راہ روی کا شکارنوجوانوں کو راہ راست پر لانے کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ طلبہ اجتماع نوجوانوں میں شعور و آگہی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ طلبہ اجتماع کی تیاریاں پورے ملک میں زور و شور سے جاری ہیں، نوجوانوں کی بڑی تعداد طلبہ اجتماع میں شریک ہوگی، طلبہ رہنماؤں ،سیاسی و سماجی شخصیات علماءکرام اور تعلیمی ماہرین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ MSO پاکستان تحفظ ختم نبوت کے لیے کردار ادا کرنے والے تمام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، 07 ستمبر قادیانیت کی شکست کا دن ہے، ناموس رسالت کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ رانا محمد ذیشان، معاون ناظم اعلیٰ شہزاد عباسی، ناظم مالیات ایم ایس او سندھ ملک اشتیاق، ناظم ایم ایس او کراچی عادل انصاری و دیگر نے کراچی پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ناظم اعلیٰ ایم ایس او کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کے لئے نوجوانوں کا کردار ناگزیر ہے۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نوجوانوں کی کرادار سازی کے لئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانی کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں مینار پاکستان جیسے واقعات جنم لے رہے ہیں، نسل نو کی تعلیم و تربیت کے لیے منصوبہ بندی ضروی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *