اداکارہ آمنہ الیاس کا لڑکے کو لات مارنے کی ویڈیو پر بیان سامنے آگیا

v

لاہور: اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا ویڈیو میں لڑکے کے سر پر رکھے سیب کے بجائے نوجوان کو لات مارنے کی ویڈیو پر وضاحت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر نئی ویڈیو جاری کی جس میں وہ لڑکا بھی موجود تھا جس کے سر پر اداکارہ نے لات ماری تھی۔  ویڈیو کے کیپشن میں ماڈل نے لکھا ’’میرے تمام پسندیدہ مداحوں کے لیے، اور ہاں ملیے نائجل جو میرا ملازم نہیں بلکہ میرا بھانجا اور اداکار ہے۔

انسٹاگرام ویڈیو میں اداکارہ کے بھانجے نائجل نے کہا مجھے افسوس اس بات پر ہوا کہ آپ سب نے صرف میری رنگت دیکھ کر مجھے ملازم کہا  اور جب ویڈیو بنانے میں مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی تو آپ لوگوں کو کیوں ہورہی ہے۔

نائجل نے کہا ’’پچھلے ایک ہفتے میں جتنی توجہ آپ لوگوں نے مجھے دی ہے اس کے بجائے اگر آپ لوگ مجھے تھوڑے پیسے دے دیتے تو میرا بھی کچھ فائدہ ہوجاتا اور اگر پیسے نہیں بھی دیتے تو مجھے کام دو۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ دنیا بھر میں اداکار تھپڑ یا لات مارنے کی پریکٹس کرتے ہیں اور کبھی کبھار فلم میں یہ حقیقت میں مارا جاتا ہے اور کبھی صرف کیمرے کی مدد سے دکھایا جاتا ہے لیکن یہ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آئے گا جب کہ جہاں تک سیب کی بات ہے تو میں یہ تسلیم کرتی ہوں کہ رزق کی بے حرمتی نہیں کرنی چاہیے اور میں اس پر معافی مانگتی ہوں۔

واضح رہے چند روز قبل نامور پاکستانی ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک نوجوان کے سر پر سیب رکھ کر اسے کک مارنے کی کوشش کرتی دکھائی دے رہی ہیں تاہم وہ سیب کے بجائے نوجوان کے منہ پر لات ماردیتی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *