سلمان خان سمیت 38 بھارتی اداکاروں کیخلاف مقدمہ درج

سلمان خان

ممبئی: زیادتی کا شکار خاتون کی شناخت ظاہر کرنے پر سلمان خان اور اکشے کمار سمیت 38 بھارتی اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2019 میں بھارت میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب ٹول پلازہ کے قریب 4 آدمیوں نے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا تھا۔

بھارتی اداکاروں نے اس خوفناک واقعے پر آواز اٹھاتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا تھا تاہم ان میں سے کچھ فنکاروں نے زیادتی کا شکار خاتون کا نام سوشل میڈیا پر ظاہر کردیا تھا جس کی وجہ سے اب یہ فنکار مشکل میں پڑگئے ہیں۔

بھارتی اداکاروں سلمان خان، اکشے کمار، اجے دیوگن، اداکارہ راکول پریت سنگھ، انوپم کھیر، فرحان اختر، مہاراجا روی تیجا، چارمے کور سمیت 38 فنکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ دہلی سے تعلق رکھنے والے وکیل گورو گلاٹی نے انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 228 کے تحت سبزی منڈی پولیس اسٹیشن میں دائر کیا۔ انہوں نے کہا قانون کے مطابق میڈیا یا عوامی مقامات پر زیادتی کے شکار متاثرین کا اصل نام ظاہر کرنا غیر اخلاقی ہے۔ گلاٹی نے ان تمام فنکاروں کی فوری گرفتاری کی بھی درخواست کی ہے کیونکہ یہ فنکار متاثرہ خاتون کی رازداری کو برقرار رکھنے اور اپنی سماجی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *