پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرروتبادلوں کا اعلان کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کور کمانڈر ملتان لگایا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *