شاہد آفریدی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، ندیم عمر

شاہد آفریدی

کراچی: پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈیٹر میں شمولیت کے لیے شاہد آفریدی سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ عمر اکمل بہترین کھلاڑی اور عمدہ صلاحیتوں کا حامل ہیں، تاہم بدقسمتی سے ان کو بعض حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ٹیلنٹ کے اعتبار سے عمر اکمل سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں، خوشی کی بات ہے کہ ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے اور سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں ان کا نام آگیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ عمراکمل کو اپنی فرنچائز میں برقرار رکھیں۔

ایک سوال کے جواب میں ندیم عمرنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شاہد خان آفریدی کوئٹہ گلیڈیٹر کا حصہ بنیں، لیکن اس ضمن میں ان سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی، شاہد آفریدی ایک بڑے کھلاڑی ہیں اوران کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلنا ہمارے لیے اعزاز ہوگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *