بھارتی ہدایت کار کے خلاف گھوڑے کی ہلاکت کا مقدمہ درج

بھارتی ہدایت کار

ممبئی: شوٹنگ کے دوران گھوڑے کی ہلاکت پر ہدایتکار منی رتنم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہدایت کارمنی رتنم کے خلاف شوٹنگ کے دوران گھوڑے کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

گزشتہ ایک ماہ سے منی رتنم کے ڈرامے ’پونین سیلون‘ کی شوٹنگ جاری ہے۔ ڈرامہ جنگی کہانی پر مبنی ہے اس لیے شوٹنگ میں گھوڑوں کا استعمال کیا گیا تاہم بدقسمتی سے شوٹنگ کے دوران ایک گھوڑا سر پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

جانوروں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم پیٹا کی انڈین برانچ نے گھوڑے کی ہلاکت پر شکایت دی جس پر عبداللہ پورمیٹ پولیس نے منی رتنم، ان کے پروڈکشن ہاؤس اور گھوڑے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *