بھارتی عدالت نے گلوکار ہنی سنگھ اور اہلیہ کو صلح کا مشورہ دیدیا

گلوکار

نئی دلی: گھریلو تشدد کیس میں عدالت نے گلوکار یو یو ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شیلنی تلوار کو آپس میں صلح کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی دلی کی مقامی عدالت میں گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے خلاف اہلیہ پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی جس میں گلوکار پہلی مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت میٹروپولیٹن مجیسٹریٹ کے چیمبر میں ہوئی۔

عدالت نے اہلیہ شیلنی تلوار کو وکیل کی موجودگی میں سسرال سے اپنا سامان اٹھنے اور سامان کی ویڈیو اور فہرست بنا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت پر شیلنی کے گھر اور ان کی جانب سے دائر 20 لاکھ روپے کے ہرجانے پر بحث کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد میٹروپولیٹن مجیسٹریٹ نے دونوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ آپس میں صلح کرلیں تو بہتر رہے گا۔ جس پر یو یو ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ نے جواب دیا کہ اس بارے میں ہم سوچیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *