سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد اداکارہ شہناز گِل حواس کھو بیٹھیں

سدھارتھ شکلا

ممبئی: گزشتہ روز انتقال کرنے والے بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار سدھارتھ شکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 40 برس کی عمر میں دل کے دورے کے باعث انتقال کرنے والے بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام آگئی۔

دوسری جانب رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 سے مقبول ہونے والی پنجابی گلوکارہ واداکارہ شہناز گِل کی اپنے گہرے دوست سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات میں شرکت کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اداکارہ کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی خبر نے اداکارہ کو شدید صدمہ پہنچایا ہے اور شہناز گِل کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کا بُرا حال ہے اور وہ اپنے حواس کھو بیٹھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں اداکارہ شہناز گِل کو سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات میں شرکت کے موقع پر ماسک لگائے بکھرے بالوں کے ہمراہ روتے ہوئے اور سکتے کی حالت میں دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی اور پھر محبت میڈیا کی زینت بنی رہی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *