ٹوکیو پیرا لمپکس میں پاکستان کے حیدرعلی نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

ٹوکیو

ٹوکیو: گوجرانوالہ کے حیدر علی نے ٹوکیو میں جاری میگا ایونٹ میں ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں پاکستان کے حیدر علی نے تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان کے حیدرعلی نے پانچویں باری میں55.26 میٹر تھرو کی جب کہ یوکرین کے مائی کولا زیب نائک نے سلور اور برازیل کے ٹیکسیرا ڈی سوزا نے برانز میڈل جیتا۔

حیدر علی نے تیسری باری میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، حیدر علی نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔

حیدر علی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے پتلی اور چھوٹی ہے، وہ اس سے پہلے 2 بار لانگ جمپ میں میڈل لے چکے ہیں۔ انہوں نے 2008 کی بیجنگ پیرالمپکس میں سلور اور ریو پیرا لمپکس 2016 میں برانز میڈل جیتا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *