کنگنا رناوت فلم کی پروموشن میں رکاوٹ پر انسٹاگرام پر برہم

کنگنا رناوت

ممبئی: نامور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی آنے والی نئی فلم ’تھالے وی‘ کی پروموشن میں رکاوٹ پر اسٹاگرام انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے اسے استعمال کر رہی ہوں اس کے باوجود مجھے پروفائل میں ردوبدل کے لیے انسٹاگرام سے اجازت لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ بھارت میں موجود آپ کی ٹیم مجھے کہتی ہیں کہ انہیں اپنے بین الاقوامی مالکان سے اجازت لینی ہوتی ہے، اس مسئلے کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے اور مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں بے وقوف گوروں کے ایک گروہ کی غلام ہوں، اپنی ایسٹ انڈیا کمپنی کے رویے کو تبدیل کریں۔

بھارتی اداکارہ نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ جب سے میں نے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ تھالے وی لکھا ہے تب سے ایڈیٹ سیکشن لاک ہوگیا ہے اور میں انسٹاگرام کی ٹیم کی اجازت ملنے کا انتظار کر رہی ہوں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *