طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری دے دی

خواتین

کابل: طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کی منظوری دے دی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کو بتایا کہ ’ہمیں طالبان کی جانب  سے اپنی ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری مل گئی ہے۔‘

2001 میں اقتدار سے نکالے جانے سے قبل طالبان نے اپنے دور حکومت میں متعدد کھیلوں سمیت تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی تاہم اس بار طالبان نے کہا ہے کہ خواتین کو کام کرنے اور کھیل کی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

اےا یف پی کے مطابق افغان طالبان کو کرکٹ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ کھیل تو طالبان جنگجوؤں میں بھی مقبول ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اولین ٹیسٹ میچ گذشتہ برس 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلا جانا تھا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *