بھارتی اداکار دل کے دورے کے باعث چل بسے

بھارتی اداکار

ممبئی: بھارتی اداکار سدھارتھ شُکلا دل کے دورے کے باعث چل بسے.

تفصیلات کے مطابق بھارت کے متنازع شو بگ باس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار سدھارتھ شُکلا دل کے دورے کے باعث چل بسے۔

بھارتی ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کی عمر 40 برس تھی۔

ممبئی میں کوپر اسپتال کی انتظامیہ نے بھارتی اداکار کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ شکلا نے سونے سے قبل کچھ دوائیں کھائی تھیں اور اس کے بعد وہ جاگے ہی نہیں۔

اسپتال نے تصدیق کی کہ سدھارتھ شکلا کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے اور بھارتی اداکار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد ان کی لاش گھر والوں کے حوالے کردی جائے گی۔

سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری ہے اور ان کے چاہنے والوں سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے فنکار بھی صدمے میں ہیں۔

واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا متعدد بھارتی ٹی وی ڈراموں سمیت، بگ باس، خطروں کے کھلاڑی اور جھلک دکھلا جا جیسے مشہور پروگرامز میں بھی حصہ لیا اور اس کے علاوہ وہ متعدد فلمیں بھی کرچکے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *