کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود بھارتی ہدایت کارہ کورونا کا شکار

بھارتی

ممبئی: کورونا ویکسی نیشن کرانے کے باوجود معروف بھارتی ہدایت کارہ و کوریو گرافر فرح خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہدایت کارہ فرح خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔

بھارتی ہدایت کارہ وکوریوگرافر نے کہا کہ میں کورونا کا شکار اس لیے ہوئی کیونکہ میں نے کالا ٹیکا نہیں لگایا تھا، ڈبل کورونا ویکسین لگوانے اور زیادہ تر ویکسینیٹڈ لوگوں کے ساتھ رہنے کے باوجود مجھے کورونا ہوگیا۔

فرح خان نے کہا کہ میں نے اپنے ساتھ رہنے والے تمام لوگوں کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور میرے لیے دعا کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *