بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ بھارتی مسلمانوں پر پھٹ پڑے

نصیرالدین شاہ

ممبئی: بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے طالبان کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے ہی ملک کے مسلمانوں پر پھٹ پڑئے۔

تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے افغانستان میں طالبان کی واپسی پر بھارت سے ان کی حمایت میں آواز اٹھانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اپنے ہی مسلمانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ دنوں طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بعض بھارتی مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا تھا جس پر بھارتی حکومت نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا۔

اب طالبان کے حوالے سے ہی بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے اور طالبان کی حمایت پر بھارتی مسلمانوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں نصیر الدین شاہ کا کہنا تھاکہ طالبان کا دوبارہ حکومت پالینا دنیا کیلئے فکر کا باعث ہے لیکن بھارتی مسلمانوں کا ان ‘وحشیوں’ کی حمایت میں جشن منانا اس سے کم خطرناک نہیں ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *