جامعہ تعلیم القرآن حسینیہ کے مہتمم مولانا جلیل الرحمن انوری انتقال کرگئے

اسلام آباد : فیصل آباد میں جامعہ تعلیم القرآن حسینیہ کے مہتمم اور نامور عالم دین مولانا جلیل الرحمن انوری انتقال فرما گئے مرحوم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری کے برادرِ نسبتی تھے۔

جبکہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا اللہ وسایا کے بیٹے اور چناب نگر مرکز ختم نبوت کے مدرس مولانا محمد احمد انتقال فرما گئے-مولانا انوار الحق،مولانا حافظ فضل الرحیم،مولانا مفتی محمد طیب،مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا زبیر احمد صدیقی،مولانا مفتی طاہر مسعود،مولانا عبدالمجید اور دیگر نے مولانا محمد حنیف جالندھری اور مولانا اللہ وسایا سمیت مرحومین کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا-

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *