کیوی کھلاڑی نے آئی پی ایل کیلیے قومی ٹیم کو چھوڑ دیا

آئی پی ایل

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے قومی ٹیم چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے کیوی کھلاڑی جمی نیشم وضاحتیں پیش کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈیئنز کے کیمپ میں شریک کیوی کرکٹر جمی نیشم بنگلا دیش میں موجود نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جب کہ وہ دورہ پاکستان میں بھی کیوی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب دورہ بنگلادیش اور دورہ پاکستان کے لیے جمی نیشم سمیت اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیوں کہ زیادہ تر کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر کیوی کرکٹر نے سوال کیا کہ کیا یو اے ای میں ٹی وی پر کیویز اور بنگال ٹائیگرز کے میچز دکھائے جا رہے ہیں۔

جواب میں ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ آپ کو شرمندہ ہونا چاہیے کہ پیسوں کے لیے قومی ذمہ داریوں سے فرار حاصل کیا۔

جواب میں جمی نیشم نے لکھا کہ اس طرح کے بہت زیادہ پیغامات موصول ہورہے ہیں، ایک بات اچھی طرح واضح کردینا چاہتا ہوں کہ نیوزی لینڈ بورڈ کی پلیئر ویلفیئر پالیسی کے تحت صف اول کے کئی کرکٹرز بنگلا دیش کا دورہ نہیں کررہے۔

بھارتی صارف نے کہا کہ آپ اس طرح کی باتوں کا جواب ہی کیوں دیتے ہیں، جواب میں جمی نیشم نے لکھا کہ ایک یا دو احمقوں کو نظر انداز کرسکتا ہوں مگر روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں اسی طرح کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *