بھارتی اداکار کو لڑکی سے اظہار محبت کرنا مہنگا پڑ گیا

بھارتی اداکار

ممبئی: بھارتی اداکار راج کمار راؤ کو نوجوانی میں شاہ رخ خان کی وجہ سے لڑکی سے اظہار محبت کرنا مہنگا پڑگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار راج کمار راؤ نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اسکول کے دنوں میں بہت شرارتی ہوا کرتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ بڑا ہو کر اداکار بنوں، یہی وجہ تھی کہ جب کالج میں قدم رکھا تو اپنی تمام بری عادتیں ختم کردی تھیں۔

بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ کالج کے دنوں میں، شاہ رخ خان کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ دیکھ کر کالج آیا تو ایک لڑکی جو فلم میں ’انجلی‘ جیسی تھی، سے محبت ہوگئی اور پھر میں اس سے ملاقاتیں کرنے لگا لیکن ایک دن اس کے بوائے فرینڈ نے ہمیں دیکھ لیا جس نے 25 لڑکوں کے ساتھ مل کر میری پٹائی کی اور وہ مجھے گولی بھی مارنا چاہتے تھے لیکن میرے دوستوں نے مجھے بچالیا۔

راج کمار راو نے کہا کہ وہ لڑکے زور زور سے چیخ رہے تھے کہ پستول نکالو اور اسے مار دو، میں ان سے بھیک مانگنے والے انداز  میں کہہ رہا تھا کہ میرے منہ پر  نہیں مارنا، کیوں کہ میں اداکار  بننا چاہتا ہوں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *