سندھ مدرستہ الاسلام کا 137واں یوم تاسیس آج منایا گیا

کراچی: () سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا 137واں یوم تاسیس آج جامعہ کے مین کیمپس کے انر کورٹ یارڈ میں منایا گیا۔ وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے قانون اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضی وہاب تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام نے پاکستان کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔ یہاں پر میں اکثر دو وجوہات پر آتا ہوں ایک یہاں کی عمارت بہت خوبصورت ہے اور دوسرا یہ ادارہ بھی تمام اہم ہے۔ مسلسل 137 برس ہوگئے ہیں جب سے سندھ مدرستہ الاسلام لوگوں کو تعلیم فراہم کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: پختون ایکشن کمیٹی تمام مظلوم طبقات کے لئے کام کر رہی ہے ، جاویدخان بنگش

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام ایک سونا ہے جو شہر کے گنجان علاقے میں چھپا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ہم سندھ مدرستہ الاسلام کے سامنے والی عمارت ایوان تجارت روڈ سمیت آئی آئی چندریگر روڈ کی دوبارہ تعمیر کررہے ہیں اور اس کی تزین و آسائش کی جائے گی۔انہوں نے پرفارمنس پیش کرنے والے بچوں کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے اندر آرٹ اور فن کی بیشمار صلاحیتین موجود ہیں۔

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کہا کہ یہ حسن علی آفندی کا وژن ہی تھا جس نے ایک ایسی جگہ کو تعلیمی ادارے میں تبدیل کیا جہاں پر پہلے سرا ¾ے ہوا کرتا تھا۔ انکو سرسید خان نے کہا کہ تھا صرف اسکول کا مت سوچیں یونیورسٹی تک اس کو بنانے کا سوچیں جس کے بعد ہم آج یہ دیکھ رہے ہیں کہ وہ خواب مکمل ہوا اور آج یہ ادارہ یونیورسٹی بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالرکی بڑھتی قدر پر قابو پانے کیلیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے، صنعتکاروں کی درخواست

انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے نے زندگی کے تمام شعبہ جات میں ایک نام پید اکیا ۔ معاشی فقدان کے باوجودہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس تاریخی ادارے کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

پروگرام میں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ڈاکٹر منصور عباس رضوی نے بھی خطاب کیا۔ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس سوسائیٹیز کی جانب سے مختلف قسم کے پروگرامز بھی پیش کیے گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے آئے ہوئے مہمانوں میں شیلڈز بھی تقسیم کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *