نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت 

پاکستان

لاہور؛ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 ہزار 500 اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 5 ہزار 500 افراد بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے، خوشی ہے کہ این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے 8 میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *