صنم چوہدری نے دین کی خاطر اداکاری کو خیرباد کہہ دیا

صنم چوہدری

لاہور: اداکارہ صنم چوہدری نے دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی اور ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے خاندان نے اللہ کی طرف پلٹنے پر میرا اس طریقے سے استقبال کیا ہے، یہ بہت پُرمسرت ہے، شکریہ‘۔

اداکارہ صنم چوہدری کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کو یقین ہو گیا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے۔

صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بائیو بھی ’اداکارہ‘ سے تبدیل کر کے ’ایک مسلمان ماں جو اسلام سیکھ رہی ہے‘ کر دیا ہے۔

انہوں نے کچھ روز قبل اسٹاگرام پر سورة الأحزاب کی ایک آیات شیئر کی تھی اور لکھا تھا ’قرآن پاک پڑھنے سے مجھے میرا جواب مل گیا، اور میں اللہ کی طرف پلٹتی ہوں۔ اللہ تیرا شکر!‘۔

واضح رہے اداکارہ صنم چوہدری نے 2013 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم انہیں شہرت ڈرامہ سیریل’ گھر تتلی کا پر ‘سے ملی، وہ 2019 سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہیں اور اب انہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs. Chohan (@sanamchauhdry)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *