معروف بھارتی اداکار منشیات کیس میں گرفتار

بھارتی اداکار

ممبئی: پولیس نے معروف بھارتی اداکار منشیات کیس میں گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے بالی وڈ اداکار ارمان کوہلی کو منشیات کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے گزشتہ روز اداکار کے گھر پر چھاپہ مار کر منشیات برآمد کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ارمان کوہلی کے گھر سے کوکین برآمد ہوئی۔

ارمان کوہلی کو تفتیش کے لیے ممبئی میں ایک ایجنسی کے دفتر منتقل کر دیا گیا تاہم اب ان کی گرفتاری کی تصدیق سرکاری طور پر بھی ہو گئی ہے۔

واضح رہے ارمان کوہلی اداکار سلمان خان کی فلم ‘پریم رتن دھن پایو’ سمیت دیگر بالی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *